میڈیا رپورٹ کے مطابق صحت کے معاملات دیکھنے والے امریکی محکمہ صحت کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول این پرونشن (سی ڈی سی) کے مطابق امریکہ بھر میں مجموعی طور پر 29 کروڑ کے قریب ویکسین ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔ امریکی حکومت کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے 35 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ڈوز فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 28 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ڈوز لگائے جا چکے تھے۔
امریکہ میں 13 کروڑ 10 لاکھ 78 ہزار 608 افراد ایسے تھے، جنہیں دونوں ڈوز لگائے جا چکے ہیں جب کہ 16 کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کو ایک ڈوز لگایا جا چکا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 26 مئی تک امریکہ کی 50 میں سے 25 ریاستوں میں نصف بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریاست الاسکا، کیلی فورنیا، کولاراڈو، کنیکٹیکٹ، ہوائی، لووا، مشی گن، منیسوٹا، نیوجرسی، نیویارک، نیومیکسیکو، ورجینیا، پنسلوانیا اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مجموعی طور پر 25 ریاستوں کی نصف بالغ آبادی کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔ مذکورہ ریاستوں میں نصف بالغ آبادی میں سے بھی زیادہ تر آبادی کو ایک ڈوز لگایا جا چکا ہے جب کہ جلد ہی وہاں نابالغ افراد کے لیے بھی ویکسینیشن شروع کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ کی کم از کم چار ریاستوں جن میں کنیکٹیکٹ، ورمونٹ، میساچوٹس اور مائن شامل ہیں وہاں کی تمام آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مذکورہ ریاستوں میں نابالغ افراد کو بھی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔