اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت نے اندرا ہریدیش کو خراج تحسین پیش کیا - وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت

وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے کانگریسی رہنما اندرا ہریدیش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اچانک دنیا سے جانے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ وزیراعلی تیرتھ راوت نے اس دوران کہا کہ اندرا جی کی موت ریاست کی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت نے اندرا ہریدیش کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت نے اندرا ہریدیش کو خراج تحسین پیش کیا

By

Published : Jun 14, 2021, 5:17 PM IST


ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت اتراکھنڈ کے حزب مخالف رہنما اندرا ہریدیش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے براہ راست دہلی سے ہلدوانی پہنچے ۔

وزیر اعلی نے کانگریسی رہنما اندرا ہریدیش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اچانک دنیا سے جانے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ اس سے قبل کانگریس کے ریاستی صدر پریتم سنگھ اور سابق وزیر اعلی ہریش راوت سمیت ریاست کے متعدد سابق وزراء نے اندرا ہریدیش کو خراج عقیدت پیش کی۔

وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت نے اندرا ہریدیش کو خراج تحسین پیش کیا


ریاستی وزیراعلی تیرتھ راوت نے اس دوران کہا کہ اندرا جی کی موت ریاست کی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، حکومت ان کے کاموں کو آگے بڑھے گی۔اتراکھنڈ ہی نہیں انہوں نے اتر پردیش کی سیاست میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ تریتھ سنگھ راوت نے کہا کہ اندرا کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا کیونکہ وہ ہمیشہ مجھے چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتی تھی اور حکومت ان کے نام پر کچھ ضرور کرے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت اندرا جی کے ادھورے کاموں کو بھی آگے بڑھائے گی۔


اس دوران وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت کے ساتھ رکن پارلیمان اجے بھٹ اور کابینہ کے وزراء بنیشھر بھگت، ریکھا آریہ اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر کشور اپادھیائے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین موجود رہے۔


اس کے بعد اندرا ہریدیش کو کانگریس کے دفتر سوراج آشرم لے جایا گیا، جس کے بعد ان کا آخری رسومات ہلدوانی کے رانی باغ میں چترا شیلا گھاٹ میں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details