اردو

urdu

By

Published : Oct 30, 2022, 7:05 PM IST

ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر ریتو کھنڈوری بھوشن نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے لوگوں کودلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

دہرادون: اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر ریتو کھنڈوری بھوشن نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے لوگوں کودلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں، محترمہ بھوشن نے کہا، "سردار پٹیل اپنے عزم کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک 'مردآہن' کے نام سے مشہور ہوئے۔ وہ مادر ہند کے انمول جواہر تھے۔ ان کی قوت ارادی نے انہیں مردآہن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد 550 سے دیسی ریاستوں کوانڈین یونین میں شامل کرنے میں سردارولبھ بھائی پٹیل نے اپنا تاریخی کردار ادا کیا۔ قومی یکجہتی کے لیے ان کی اہم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details