بارہ بنکی:اترپردیش خواتین کمیشن نے گلوکارہ فرمانی ناز کا گانا 'ہر ہر شمبھو' گانے کے تنازع پر گلوکارہ کی حمایت کی ہے۔ ریاستی خواتین کمیشن کی رکن کمد شریواستو نے کہا کہ اس معاملے میں کمیشن گلوکارہ کے ساتھ ہے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے قابل اعتراض اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھی کسی نہ کسی شلکل میں چاند کی پوجا کرتے ہیں، تو انہیں 'ہر ہر شمبھو' گانے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'شدت پسند جس چاند کی پرستش کسی نہ کسی شکل میں کرتے ہیں۔ اسی چاند کو شیو اپنے سر پر دھارن کیے ہوئے ہیں تو اس کو غلط ٹھہرانا صحیح نہیں ہے۔' UP Women Commission Objectionable Statement on Muslims
ان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے اعتراض سے خواتین کی ترقی اور خودمختاری متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے ریاستی خواتین کمیشن فرمانی ناز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کو ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ فرمانی ناز کی ہمت کو سلام کرتی ہیں۔ انہوں نے بھگوان شیو کی شان میں بھجن گایا ہے۔'
مزید پڑھیں: