لکھنؤ:یوپی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج دوسرا دن ہے، آج کی کارروائی صبح 11 سے شروع ہوگی۔ گزشتہ کل یوپی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس گورنر آنندی بین پٹیل کی تقریر سے شروع ہوا۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ہنگامہ شروع کردیا۔ گورنر کے خطاب کے دوران نعرے بازی کی گئی، ایس پی اراکین اسمبلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر ایوان میں نعرے لگائے۔ یہ سیشن 6 دن کا ہوگا۔ یوپی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سکریٹری برج بھوشن دوبے نے اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی مقننہ کا بجٹ اجلاس ایوان میں گورنر آنندی بین پٹیل کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ ریاست کی 18ویں قانون ساز اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ 26 مئی کو یوگی حکومت ایوان میں دوسری مدت کے لیے اپنا پہلا مالیاتی بجٹ پیش کرے گی۔ Uttar Pradesh Vidhan Sabha Budget Session 2022 Started Lucknow
- مزید پڑھیں:۔ یوپی اسمبلی کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی