ووٹ دینے کے لیے عُمان سے بھارت آئے ڈاکٹر طارق بیگ
جمہوریت میں ایک ایک ووٹ کی کیا اہمیت ہے اس کا اندازہ اس بات سے بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیرون ملک رہائش پذیر ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے ڈاکٹر مرزا طارق بیگ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے عمان سے رامپور پہنچے اور پولنگ اسٹیشن پہنچ کر ووٹ دیا۔
ایک جانب جہاں کچھ لوگ ووٹ دینے کے لیے گھر سے باہر نکلنا بھی گوارا نہیں کرتے ہیں ان کے لیے رامپور کے ڈاکٹر مرزا طارق بیگ ایک بہترین مثال ہیں جو عمان میں مقیم ہیں لیکن الیکشن کے پیش نظر ووٹ دینے بھارت آئے۔
ڈاکٹر طارق بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ وہ اپنے ملک اور ریاست اترپردیش کے موجودہ حالات سے کافی تشویش میں ہیں۔
موجودہ حکومت کی پالیسیاں ہندو مسلم کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والی ہیں۔ وہیں مہنگائی سے ہر عام و خاص پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے نوجوان روزگار کے لیے در در بھٹک رہے ہیں لیکن کہیں کوئی روزگار نظر آتے۔ انہیں تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ جمہوریت کے اس بڑے تہوار میں شامل ہوکر تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ دیں گے۔