مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے وژن ، رہنمائی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل قیادت میں زرعی شعبے میں ترقی Development in the Agricultural Sector سمیت مجموعی ترقی کے معاملے میں اتر پردیش ایک سرکردہ ریاست بن گئی Uttar Pradesh Became a Leading State ہے ۔ اس جوڑی نے یوپی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
ورچوئل پروگرام میں مہمان خصوصی تومر نے کہا کہ موجودہ ماحول میں ہمارے وزیر اعظم جہاں ایک طرف ملک کی ہمہ جہت ترقی کی فکر کر رہے ہیں ، وہیں دوسری طرف زرعی شعبے کو ترقی یافتہ شعبے میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ سات برسوں میں بہت سی اسکیمیں لاگو کی گئی ، فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کسان ٹیکنالوجی سے جڑے، مہنگی فصلوں کی طرف متوجہ ہو ، دلہن- تلہن اور باغبانی پر توجہ رہے ، وہ مائیکرو اریگیشن کی طرف جا ئیں اور ملک کی ضرورت میں اپنا تعاون پیش کریں ، اس نظریے کے ساتھ مرکزی حکومت نے اسکیمیں بنائی، ان کا نفاذ اچھی طرح سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور وزیر زراعت سمیت پوری ٹیم ان اسکیموں پر اچھی طرح سے عمل کر رہی ہے اور آج ریاست کی بہتر حالت دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ۔ ریاست میں کے وی کےکا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تعاون دیا گیا ہے ۔ زرعی تحقیق کو نیچے تک پہنچانے، اچھی اقسام کے بیج کسانوں کو دستیاب کرانے ، پیداوار میں اضافہ کرنے میں حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔