اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'انتخابات کے دوران خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی لگانا ناانصافی' - سنگٹھن میں سبھی خواتین اساتذہ شامل

اترپردیش مہیلا شکشک سنگھ کی ضلع صدر انیتا شرما نے کہا کہ 'ہماری تنظیم کا مقصد خواتین کو ڈیوٹی کے دوران آنے والی پریشانیوں کو حل کرنا ہے۔ ہم اسی مقصد کے تحت میں جد و جہد کر رہے ہیں۔'

uttar pradesh mahila shikshak sangh
uttar pradesh mahila shikshak sangh

By

Published : Sep 16, 2021, 1:07 PM IST

اترپردیش مہیلا شکشک سنگھ نے مرادآباد ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ سے ایک ملاقات کر کے اپنے مسائل سے ڈی ایم کو آگاہ کرایا۔

اس موقع پر اترپردیش مہیلا شکشک سنگھ کی ضلع صدر انیتا شرما نے کہا کہ ہماری تنظیم میں سبھی طبقات کی خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد خواتین کو ڈیوٹی کے دوران آنے والی پریشانیوں کو حل کرنا ہے۔

اس تنظیم سے ابتدائی سے لیکر اعلی درجات میں خدمات انجام دینے والی خواتین اساتذہ جڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت ثقافتی پروگرام



انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس ادارے کا مقصد خواتین اساتذہ کی پریشانیوں کو حل کرنا ہے، جیسے انتخابات کے دوران خواتین اساتذہ یا معذور خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی لگادی جاتی ہے، جس کے سبب خواتین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی خواتین اساتذہ کی پریشانیوں کو سننا اور ان کو حل کرانا ہمارا مقصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details