اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے شہری و دیہی علاقوں میں شامل 6 بجے سے صبح 7 بجے تک مسلسل غیر منقطع بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت مختلف تیوہاروں کا ہے۔ ریاستی باشندے نوراتر پورے جوش و خروش کے ساتھ منارہے ہیں۔ مختلف مقامات پر رام لیلا وغیرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایسے وقت میں رات میں بغیر کسی روکاوٹ کے بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔
وزیر اعلی نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ریاست میں بجلی نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے سبھی ڈویژنل کمشنر، ڈی ایم، اے ڈی جی، محکمہ بجلی کے سینئر افسران کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔