اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Yogi Strict Instructions on Religious Festival مذہبی تقریبات کے انعقاد کے لئے یوگی کے سخت ہدایات - بھدوہی میں پوجا پنڈال میں بجلی کا شارٹ سرکٹ

وزیر اعلی دفتر سے اس حوالے سے موصول اطلاع کے مطابق نوراتری میں بن رہے پوجا پنڈال وغیرہ سے جڑی مذہبی تقریبات کی کمیٹی سے یوگی نے بجلی، آگ اور روڈ سیفٹی کے میعارات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات بھدوہی میں ایک پوجا پنڈال میں بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے سے خوفناک آگ لگ گئی۔ جس میں 5افراد کی موت اور ایک درجن افراد سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ Yogi Strict Instructions on Religious Festival

مذہبی تقریبات کے انعقاد کے لئے یوگی کے سخت ہدایات
مذہبی تقریبات کے انعقاد کے لئے یوگی کے سخت ہدایات

By

Published : Oct 3, 2022, 8:37 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مذہبی تقریبات کے انعقاد کے دوران لاپرواہیوں کی وجہ سے گذشتہ دنوں پیش آئے سڑک حادثات اور آتشزدگی سمیت دیگر واقعات کے پیش نظر مذہبی تقریبات کے انعقاد کے بارے میں سخت ہدایات جاری کی ہیں۔Yogi Strict Instructions on Religious Festival

وزیر اعلی دفتر سے اس حوالے سے موصول اطلاع کے مطابق نوراتری میں بن رہے پوجا پنڈال وغیرہ سے جڑی مذہبی تقریبات کی کمیٹی سے یوگی نے بجلی، آگ اور روڈ سیفٹی کے میعارات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذہبی تقریبات کے انعقاد سے وابستہ کمیٹیاں پوجا پنڈالوں کی تعمیر میں بجلی اور آگ سیفٹی کے میعارت پر مکمل عمل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات بھدوہی میں ایک پوجا پنڈال میں بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے سے خوفناک آگ لگ گئی۔ جس میں 5افراد کی موت اور ایک درجن افراد سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ اسی طرح دو دن پہلے نوراتری کے دوران منڈن تقریب کے لئے وندھیاچل درشن کے لئے جارہے 31عقیدت مندوں کی دو گاڑی حادثات میں موت ہوگئی۔

یوگی نے ہدایت دی ہے کہ ضلع انتظامیہ پوجا کمیٹی سے رابطہ کر کے انتظامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پوجا پنڈالوں میں وقوع پذیر ہونے والے ناپسندیدہ واقعات کو پوری سنجیدگی سے لیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بجلی اور آگ سیفٹی کے لئے بیداری مہم چلانے کو بھی کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Removal Of Illegal Taxi Stands In Barabanki: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز ہٹائے گئے، مسافر پریشان

یوگی نے کہا کہ پوجا پنڈالوں میں آنے والے عقیدت مندوں کی سیفٹی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ اس کے لئے ضلع انتظامیہ، بجلی اور محکمہ دمکل کے ذریعہ موثر بیداری مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوجا پنڈالوں میں آنے والے عقیدت مندوں کی سیفٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details