اردو

urdu

اترپردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور کیرالہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز

By

Published : Apr 11, 2021, 2:23 PM IST

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش ، چھتیس گڑھ ، راجستھان اور کیرالہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران اتر پردیش میں سب سے زیادہ 10،495 ایکٹو کیسز بڑھے ، وہیں چھتیس گڑھ میں 8،992 ، راجستھان میں 3،821 ، کیرالہ میں 3،593 اور کرناٹک میں 3،569 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ۔

اس دوران ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹو میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،52،879 نئے کیسز درج کئے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 ہوگئی ہے۔

وہیں اس دوران 90،584 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں ، جس سے اب تک 1،20،81،443 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ایکٹو کیسز 61،456 بڑھ کر 11،08،087 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 838 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،69،275 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح کم ہر کر 90.44 فیصد ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 8.29 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.27 فیصد رہ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details