اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی رہنما کا دعویٰ راکیش ٹکیت 20 ہزار کی تعداد بھی جمع نہیں کر پائے

راکیش ٹکیت کے ایک ٹویٹ پر اترپردیش بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راکیش ٹکیت 20 ہزار کی تعداد بھی جمع نہیں کر پائے اور 20 لاکھ کا دعویٰ کر رہے تھے۔

rakesh tikait
rakesh tikait

By

Published : Sep 6, 2021, 11:02 AM IST

Updated : Sep 6, 2021, 11:29 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کسان رہنما راکیش ٹکیت نے زرعی قوانین کے خلاف منعقد مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو فسادی جماعت قرار دیا اور کہا کہ اسے کسی بھی قیمت پر اقتدار سے بے دخل کرنا ہوگا۔

وہیں راکیش ٹکیت کے ایک ٹویٹ پر اترپردیش بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راکیش ٹکیت 20 ہزار کی تعداد بھی جمع نہیں کر پائے اور 20 لاکھ کا دعویٰ کر رہے تھے۔

Rakesh Tripathi twitter

ٹکیت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ راکیش ٹکیت نے چار تصاویر ٹویٹ کی جس میں وہ خود ہی نظر آ رہے ہیں حالانکہ جب میاں خلیفہ کی افواہ پھیلائی گئی، تب تھوڑا سا ہجوم آیا، لیکن لوگ مایوس ہو کر لوٹے گئے۔

مزید پڑھیں:۔مظفرنگر میں 5 ستمبر کو کریں گے تاریخ رقم: ٹکیٹ

اس سے قبل راکیش ٹکیت نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر سے لیکر کیرلہ تک کے 20 لاکھ کسانوں نے مظفر نگر پہنچ کر حکومت کے خلاف ایک بار پھر سرٹیفکیٹ دے دیا کہ جنہیں وہ مٹھی بھر کسان سمجھتے تھے وہ پورے ملک کے کسان ہیں۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 11:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details