اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

BJP Announces Candidates for 2 LS and Bypolls: اعظم گڑھ سے نرہوا، لودھی کو رام پور سے بی جے پی کا ٹکٹ ملا

اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے بھوجپوری اداکار دنیش لال یادو کو امیداور بنایا ہے۔ جب کہ رامپور لوک سبھا سیٹ سے گھنشیام لودھی کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 2022 کے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ BJP Announces candidates for 2 LS and bypolls

اعظم گڑھ سے نرہوا، لودھی کو رام پور سے بی جے پی کا ٹکٹ ملا
اعظم گڑھ سے نرہوا، لودھی کو رام پور سے بی جے پی کا ٹکٹ ملا

By

Published : Jun 4, 2022, 4:12 PM IST

اعظم گڑھ:بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش کی اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات میں دنیش لال یادو عرف نرہوا اور رام پور لوک سبھا سیٹ سے گھنشیام لودھی کو امیدوار بنایا ہے۔ ان دو لوک سبھا سیٹوں کے علاوہ بی جے پی نے ہفتہ کو دہلی، آندھرا پردیش، تریپورہ اور جھارکھنڈ کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔BJP Announces candidates for 2 LS and bypolls

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 2022 کے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر مانک ساہا کو ٹاؤن بوردولی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اگرتلہ سے ڈاکٹر اشوک سنہا، سورما (محفوظ) سے محترمہ سوپنا داس پال اور جبراج نگر سے محترمہ ملینا دیبناتھ، آندھرا پردیش کی آتمکر سیٹ سے گندلاپلی بھرت کمار یادو، دہلی کی راجندر نگر سیٹ سے راجیش بھاٹیہ اور جھارکھنڈ کی مندر (محفوظ ) سے محترمہ گنگوتری کجور کو امیدوار اعلان کیا گیا ہے۔

اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور رام پور سیٹ محمد اعظم خان کے استعفیٰ سے خالی ہوئی ہے۔ دنیش لال یادو کو 2019 کے عام انتخابات میں بھی اعظم گڑھ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajya Sabha BJP Candidate: بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدواروں کی فہرست میں ایک بھی مسلم نہیں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details