اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

UP ATS Arrested A Suspected Youth: اترپردیش اے ٹی ایس نے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا - جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ نوجوان

اترپردیش اے ٹی ایس نے محمد ندیم نام کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق مذکورہ نوجوان جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان سے مبینہ طور پر وابستہ ہے۔ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ UP ATS Arrested A Suspected Youth

اترپردیش اے ٹی ایس نے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا
اترپردیش اے ٹی ایس نے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا

By

Published : Aug 12, 2022, 10:15 PM IST

Updated : Aug 13, 2022, 6:45 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے سہارنپور سے محمد ندیم نام کے ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ نوجوان جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان سے مبینہ طور پر وابستہ ہے۔ اے ٹی ایس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس کے مطابق سہارنپور کے گنگوہ پولیس اسٹیشن کے تحت کنڈکلان سے گرفتار کیے گئے محمد ندیم کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ اس میں ایک پی ڈی ایف دستاویز بھی ملا ہے جس کی ابھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ محمد ندیم کے فون سے مبینہ طور پر جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں سے چیٹ اور وائس میسجز بھی موصول ہوئے ہیں۔ Uttar Pradesh ATS arrested a suspected youth in Saharanpur

اترپردیش اے ٹی ایس نے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا

مزید پڑھیں:۔ UP ATS Arrests Youth: یوپی اے ٹی ایس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا

اے ڈی جی یو پی اے ٹی ایس نوین اروڑہ کے مطابق نوجوان سے تمام طرح کے چیٹس اور میسجز سے متعلق پاچھ گچھ کی گئی ہے جس میں اس نے بتایا کہ وہ 2018 سے جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں کے ساتھ واٹس ایپ، ٹیلی گرام، آئی ایم او، فیس بک میسنجر، کلب ہاؤس کے ذریعے رابطے میں تھا۔

Last Updated : Aug 13, 2022, 6:45 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details