اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی اسمبلی انتخابات: چوتھے مرحلے کی پولنگ میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کل 23 فروری کو ہوگی۔ اس مرحلے میں 9 اضلاع کی 59 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں 624 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ کئی وزرا سمیت کئی بڑے رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔

مسلم امیدواروں کی تفصیلات
مسلم امیدواروں کی تفصیلات

By

Published : Feb 22, 2022, 5:47 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election میں چوتھے مرحلے میں 59 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ اس دوران سیاسی جماعتوں نے مسلم امیدواروں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ Muslim Candidates in UP Assembly Polls اس بار اتر پردیش میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

چوتھے مرحلے میں ٹوٹل 624 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 61 مسلم امیدوار ہیں جو کُل امیدواروں کا 9.8 فیصد ہے۔ اس مرحلے میں 91 خواتین امیدوار ہیں جس میں 10 مسلم خواتین ہیں جو کُل خواتین امیدواروں کا 11 فیصد ہے۔

چوتھے مرحلے کی پولنگ میں 14 سیاسی پارٹیوں نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جن میں بہوجن سماج پارٹی بی ایس پی نے سب سے زیادہ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ بی ایس پی نے 18 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔

چوتھے مرحلے کی 59 اسمبلی نشستوں میں سے 28 اسمبلی نشستوں پر مسلم امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ مسلم امیدوار مغربی لکھنؤ نشست سے ہیں۔ یہاں سے 5 مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔

اس مرحلے میں سب سے عمر دراز امیدوار سندیلا اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے امیدوار عبدالمنان ہیں، ان کی عمر 65 برس ہے جب کہ سب سے کم عمر امیدوار بی ایس پی کے ہی شان علی ہیں ان کی عمر 28 برس ہے اور وہ پیلی بھیت اسمبلی نشست سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

  • پارٹی کے لحاظ سے مسلم امیدواروں کی تعداد:
پارٹی امیدواروں کی تعداد
بہوجن سماج پارٹی 18 امیدوار
انڈین نیشنل کانگریس پارٹی 9 امیدوار
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) 4 امیدوار
سماجوادی پارٹی 4 امیدوار
عام آدمی پارٹی 2 امیدوار
آزاد سماج پارٹی ایک امیدوار
گاندھین پیپلز پارٹی ایک امیدوار
جن ابھیان پارٹی ایک امیدوار
جن ادھیکار پارٹی ایک امیدوار
پارٹی امیدواروں کی تعداد
لوک تانترک جن وادی پارٹی ایک امیدوار
ناگرک ایکتا پارٹی ایک امیدوار
پیس پارٹی ایک امیدوار
راشٹریہ سماج پکش ایک امیدوار
سوشلسٹ پارٹی(انڈیا) ایک امیدوار
آزاد 15 امیدوار

ٹوٹل

61 امیدوار

  • حلقہ انتخاب کے لحاظ سے مسلم امیدواروں کی تعداد:
حلقہ انتخاب امیدواروں کی تعداد
بخشی کا تالاب ایک امیدوار
بھگونت نگر ایک امیدوار
بِسل پور ایک امیدوار
محمود آباد ایک امیدوار
ماہولی ایک امیدوار
سروجنی نگر ایک امیدوار
سیواتا ایک امیدوار
سِدھولی ایک امیدوار
سری نگر ایک امیدوار
حلقہ انتخاب امیدواروں کی تعداد
بانگر مئو 2 امیدوار
فتح پور 2 امیدوار
ہردوئی 2 امیدوار
لہرپور 2 امیدوار
لکھیم پور 2 امیدوار
محمدی 2 امیدوار
نگھاسن 2 امیدوار
پالیا 2 امیدوار
پُروا 2 امیدوار
بِسوان 3 امیدوار
حسین گنج 3 امیدوار
مغربی لکھنؤ 5 امیدوار
لکھنؤ (شمال) 3 امیدوار
لکھنؤ سینٹرل 4 امیدوار
سندیلا 3 امیدوار
شاہ آباد 3 امیدوار
سیتاپور 3 امیدوار
رائے بریلی 3 امیدوار
پیلی بھیت 4 امیدوار
  • ضلع کے لحاظ سے مسلم امیدواروں کی تعداد:
ضلع امیدواروں کی تعداد
فتح پور 5 امیدوار
ہردوئی 8 امیدوار
کھیری 9 امیدوار
لکھنؤ 14 امیدوار
پیلی بھیت 5 امیدوار
رائے بریلی 3 امیدوار
سیتا پور 12 امیدوار
اُناؤ 5 امیدوار

ٹوٹل

61 امیدوار

  • ڈویژن کے لحاظ سے مسلم امیدواروں کی تعداد:
ڈیویژن امیدواروں کی تعداد
بریلی ڈویژن 5 امیدوار
لکھنؤ ڈیویژن 51 امیدوار
پریاگ راج(الہٰ آباد) ڈویژن 5 امیدوار

ٹوٹل

61 امیدوار

  • کس پارٹی نے کتنی مسلم خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا:
پارٹی امیدواروں کی تعداد
انڈین نیشنل کانگریس 4 امیدوار
بی ایس پی ایک امیدوار
جن ابھیان پارٹی ایک امیدوار
سوشلسٹ پارٹی(انڈیا) ایک امیدوار
آزاد 3 امیدوار
ٹوٹل 10 امیدوار
  • عمر کے لحاظ سے مسلم امیدواروں کی تعداد:
سیاسی جماعتیں 25 برس سے 35 برس 36 برس سے 45 برس 46 برس سے 55 برس 56 برس سے 65 برس 65 برس سے زیادہ عمر ٹوٹل
عام آدمی پارٹی ایک امیدوار ایک امیدوار 2 امیدوار
انڈین نیشنل کانگریس 2 امیدوار 3 امیدوار 4 امیدوار 9 امیدوار
بہوجن سماج پارٹی 2 امیدوار 6 امیدوار 6 امیدوار 4 امیدوار 18 امیدوار
سماجوادی پارٹی 3 امیدوار ایک امیدوار 4 امیدوار
اے آئی ایم آئی ایم ایک امیدوار 3 امیدوار 4 امیدوار
آزاد 5 امیدوار 4 امیدوار 4 امیدوار 2 امیدوار 15 امیدوار
دیگر ایک امیدوار 4 امیدوار 3 امیدوار ایک امیدوار 9 امیدوار
ٹوٹل 11 امیدوار 2 امیدوار 21 امیدوار 9 امیدوار 61 امیدوار
  • امیر ترین مسلم امیدوار
امیدوار کا نام پارٹی حلقہ انتخاب جائیداد
محمد سرور مالک بہوجن سماج پارٹی لکھنؤ (شمال) 25 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 814 روپے 25 پیسے
شاہانہ صدیقی انڈین نیشنل کانگریس لکھنؤ (مغرب) 24 کروڑ 7 لاکھ 42 ہزار 591 روپے 24 پیسے
ارمان خان سماجوادی پارٹی لکھنؤ (مغرب) 14 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 642 روپے 14 پیسے
صلاح الدین بہوجن سماج پارٹی بخشی کا تالاب 13 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار 951 روپے 13 پیسے
شکیل احمد صدیقی بہوجن سماج پارٹی محمدی 13 کروڑ ایک لاکھ 97 ہزار 993 روپے 13 پیسے
  • امیر ترین مسلم امیدوار
امیدوار کا نام پارٹی حلقہ انتخاب جائیداد
ڈاکٹر ذاکر حسین بہوجن سماج پارٹی پالیا 12 کروڑ 90 لاکھ 93 ہزار 797 روپے 12 پیسے
داؤد احمد سماجوادی پارٹی محمدی 10 کروڑ 58 لاکھ 72 ہزار 609 روپے 10 پیسے
شمینہ شفیق انڈین نیشنل کانگریس سیتاپور 8 کروڑ 4 لاکھ 38 ہزار 127 روپے 8 پیسے
نسرین بانو آزاد امیدوار شاہ آباد 6 کروڑ 11 لاکھ 27 ہزار 180 روپے 6 پیسے
عبدالمنان بہوجن سماج پارٹی ہردوئی 5 کروڑ 40 لاکھ 20 ہزار 629 روپے 5 پیسے

ABOUT THE AUTHOR

...view details