اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

UP Assembly Election Result: داغدار اراکین اسمبلی کی تعداد میں اضافہ - الیکشن واچ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم

اتر پردیش میں 2017 اسمبلی الیکشن میں 36 فیصد اراکین اسمبلی نے اپنے اوپر مجرمانہ معاملے درج ہونے کا اعتراف کیا تھا، جس میں اس بار 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، Criminal Backgrounds Winning Candidates جبکہ اس بار منتخب ہونے والے اراکین میں 80 فیصد کروڑ پتی ہیں۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات
اتر پردیش اسمبلی انتخابات

By

Published : Mar 13, 2022, 7:18 PM IST

Updated : Apr 6, 2022, 2:40 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے نتائج کے بعد اس بار سال 2017 کے مقابلے داغدار شبیہ والے اراکین اسمبلی کی تعداد میں 15 فیصد جبکہ امیر ترین اراکین کی تعداد میں 11 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن واچ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم Election Watch Association for Democratic Reform نے اسمبلی انتخابات میں سبھی 403 امیدواروں کے حلف ناموں کے جائزے کے بنیاد پر یہ نتیجہ نکلا ہے جس کے مطابق 205 اراکین اسمبلی یعنی 51 فیصدی امیدواروں نے اپنے اوپر مجرمانہ معاملے درج ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ 2017 میں یہ تعداد 143 یعنی 36 فیصد تھی۔

گزشتہ الیکشن میں 36 فیصد اراکین اسمبلی نے اپنے اوپر مجرمانہ معاملے درج ہونے کا اعتراف کیا تھا جوکہ اس بار 15 فیصد اضافے کو واضح کرتا ہے۔

داغی اراکین میں سماج وادی پارٹی کے 71، بی جے پی کے 255 میں سے 111، راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے آٹھ میں سے سات، سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے چھ میں سے چار، نشاد پارٹی کے چھ میں سے چار، اپنا دل(ایس) کے 12 میں سے تین اور جن ستا دل لوک تانترک، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سو فیصد جیتنے والے امیدواروں نے اپنے خلاف مجرمانہ معاملوں کا اعتراف کیا ہے۔

وہیں کروڑ پتی امیدواروں کی بات کریں تو 403 میں سے 366 یعنی 91 فیصدی امیدوار کروڑ پتی ہے جبکہ سال 2017 میں 403 میں سے 322 امیدوار یعنی 80فیصد کروڑ پتی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پارٹی کے اعتبار سے اگر اس نکتے پر نظر ڈالیں تو بی جے پی کے 255 میں سے 233، ایس پی کے 111 میں سے 100، اپنا دل(ایس پی) کے 12 میں سے 9، آر ایل ڈی کے آٹھ میں سے 7، ایس بی ایس پی، نشاد، جن ستا، کانگریس اور بی ایس پی کے سو فیصدی امیدوار کروڑ پتی ہیں۔

Last Updated : Apr 6, 2022, 2:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details