جموں و کشمیر میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے سرحد پر اپنی جان نچھاور کرنے والے فوجیوں کے نام پر سڑکیں، اسکولز و دیگر سرکاری عمارتیں منسوب کی جائیں گی۔ اس عمل کے ذریعہ نئی نسل کو حوصلہ اور جوش ملے گا۔ اس ضمن میں ضلع ادھمپور کے لیے یہ فخر کی بات ہوگی کیونکہ شہید کیپٹن تشار مہاجن سمیت 108 فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے نام طے کیے گئے ہیں، جن کے نظریات معاشرے کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔
جموں و کشمیر میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں اور ممتاز شہریوں کے ناموں پر اسکول، سڑکیں اور عمارتیں بنائی جائیں گی، ان میں سے 71 فوجیوں کا تعلق جموں سے اور 37 کا تعلق کشمیر ڈویژن سے ہے۔