اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات - وزیر خارجہ ایس جے شنکر

امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے اپنی جانب سے بائیڈن اور ہیرس کو نیک خواہشات پیش کیں اور امریکی موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ وبا کے سلسلے میں کی گئی پہل کی تعریف کی۔

امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

By

Published : Jul 29, 2021, 7:06 AM IST

دو روزہ دورے پر بھارت آئے بلنکن نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے وزیراعظم کو معلومات دی اور دفاع، سمندری دفاع، تجارت -سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان-امریکہ کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کے تئیں عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنی جانب سے بائیڈن اور ہیرس کو نیک خواہشات پیش کیں اور امریکی موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ وبا کے سلسلے میں کی گئی پہل کی تعریف کی۔

اس موقع پر بلنکن نے بھی دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں میں بڑھتے تعاون اور شراکت داری کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کا سماج جمہوریت اور آزادی جیسے اقدار میں مشترکہ یقین اورعزم رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات بہت اہم ہیں: امریکی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے ہندنژاد افراد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ وبا، عالمی معیشت کے کساد بازاری (مندی) سے ابھرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پیدا شدہ چیلنجز کے تناظر میں آنے والے وقت میں ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن سے ملاقات کر کے خوشی ہوی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’امریکی صدر بائیڈن کی بھارت امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا خیرمقدم کرتا ہوں’ ، جو ہماری مشترکہ جمہوری اقدار میں شامل ہے اور عالمی مفاد کےلئے ایک عالمی قوت ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details