نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بدھ کی رات جی20 وزرائے خارجہ کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے قومی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے۔ یہ ملاقات یوکرین کے تنازع پر مغرب اور روس چین اتحاد کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں ہو رہی ہے۔ جمعرات کو جی 20 میٹنگ میں شرکت کے علاوہ بلنکن وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کر سکتے ہیں۔ ان کی جمعہ کو کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ازبکستان کے دورے کے بعد دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کی رات دارالحکومت پہنچے تھے۔
- یہ بھی پڑھیں: G20 Meeting in Delhi جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے قبل جے شنکر کی روسی ہم منصب سے ملاقات