احمدآباد: ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں واقع شاہ عالم درگاہ کے قریب موجود شہرت علی قادری عرف پاپا میاں سائی پیر طریقت قادری رفاعی کا 12 واں صندل عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا. جشن عوث اعظم کے موقع پر حضرت عالم درگاہ سے کچھ ہی دور پر موجود پاپا میاں سائی کی درگاہ تک پاپا میاں سائی کے عرس پر ایک شاندار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ ساتھ ہی اس جلوس کا اہتمام کرنے والے ماحوا فاؤنڈیشن کے صدر اور شاہ عالم درگاہ کے خدمت گار صوبہ خان پٹھان نے پاپا سائی کی درگاہ میں پھول اور چادر پیش کی۔ Urs of Hazrat Shohrat Ali Qadri celebrated in Ahmedabad
Urs of Hazrat Shohrat Ali Qadri احمدآباد میں حضرت شہرت علی قادری کا عرس منایا گیا - Urs of Hazrat Shohrat Ali Qadri celebrated
صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج جشن غوث اعظم کا بہت بڑا دن ہے اور آج ہمارے پیر و مرشد پیر طریقت سائی شہرت علی بخشش علی قادری عرف پاپا میاں سائی کا بارہواں صندل اور عرس ہے، اس موقع پر ہم نے جوش و خروش کے ساتھ جلوس کا اہتمام کیا۔Urs of Hazrat Shohrat Ali Qadri
مزید پڑھیں:۔Hazrat Nizamuddin Aulia Dargah Urs درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس کا آغاز
اس تعلق سے صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج جشن غوث اعظم کا بہت بڑا دن ہے اور آج ہمارے پیر و مرشد پیر طریقت سائی شہرت علی بخشش علی قادری عرف پاپا میاں سائی کا بارہواں صندل اور عرس ہے، اس موقع پر ہم نے جوش و خروش کے ساتھ جلوس کا اہتمام کیا۔ انہوں نے مزید کہا پاپا میاں سائی کے عرس کے موقع پر احمدآباد کی حضرت شاہ عالم درگاہ میں پورے بھارت سے کافی تعداد میں عقیدت مند آئے اور پاپا میاں سائی کے صندل عرس کے جلوس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم نے ملک کے لئے امن و امان کی دعائیں کی۔ وہیں عقیدت مندوں نے بھی اس موقع پر شرکت کر خوشی کا اظہار کیا.