احمدآباد:گجرات کے مزاحیہ نگار رتی لال بوری ساگر نے 'ایجیوگرافی' پر گجراتی زبان میں "ایجوئے گرافی" کتاب تصیف کی، جس کا حال ہی میں اردو میں ترجمہ احمدآباد کے ترجمہ نگار غلام فرید شیخ نے کیا ہے۔ جس کا رسم اجرا گزشتہ ہفتے ہوا۔ اس تعلق سے ترجمہ نگار غلام فرید شیخ نے بتایا کہ گجراتی مزاح نگار رتی لال بوری ساگر میرے اچھے دوست تھے، انہوں نے 1990 میں ایجوے گرافی نامی کتاب گجراتی زبان میں شائع کی تھی، جس کے اب تک متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری رتی لال بوری ساگر سے ڈرمائی انداز میں ملاقات ہوئی تھی۔ وہ پاٹھیہ پستک منڈل گجرات کے ڈائریکٹر تھے، تبھی میری ملاقات ان سے ہوتی تھی اور 1989 میں رتی لا بوری ساگر کو دل کا دورہ پڑا تھا، انہوں نے اس کے بعد بہت سے ٹیسٹ کروائے لیکن انہیں ایجیوگرافی کرانے کے لئے مدراس جانا پڑا اور اپولو ہسپتال میں انہوں نے ایجیوگرافی کروائی۔ ایجیوگرافی کرانے کے بعد جب وہ گھر واپس آئے تب 1990 میں انہوں نے ایجیوگرافی کے دوران ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا اور کیسے کیسے مرحلوں سے گزرنا پڑا، اسے انہوں نے مزاحیہ انداز میں قلم بند کیا اور انہوں نے اپنی ایجیوگرافی کو 'ایجوے گرافی' میں تبدیل کر ایک کتاب شائع کی۔