اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یادگیر میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے اردو میلہ - education department

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ تعلیمات وہ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے تعلقہ سطح کا اردو اساتذہ کا صلاحیتوں پر مبنی اردو زبان کا ایک روزہ اکتسابی میلہ کا انعقاد گرلس ہائی سکول کے احاطے میں عمل میں آیا۔

یادگیر میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے اردو میلہ
یادگیر میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے اردو میلہ

By

Published : Apr 10, 2021, 4:29 PM IST

ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ضلع یادگیر کی افسر محترمہ ناگ رتنا نے اس میلہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یادگیر تعلقہ کا سطح پر تمام دیہاتوں کے اردو اسکولوں کے اساتذہ نے اپنے اپنے اسکولوں سے بچوں کو تعلیمی صلاحیت پروان چڑھانے اور بچوں میں الفاظ کی ادائیگی کی تصویر کے بارے میں بتایا گیا۔

یادگیر میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے اردو میلہ

اس کے علاوہ بچوں کو کہانی بتانے، بچوں میں الفاظ کی شناخت کرنے ، الفاظ کی ادائیگی کے وقت نکلنے والی آواز پر خصوصی توجہ دینے ، کوئی الفاظ ادا کرنے ، اردو اخبارات ، اشتہارات اور دعوت نامہ کو کس طرح پڑھنا اور اس کی کیا خصوصیت ہوتی ہے یہ ساری باتیں بچوں تک پہنچانے کے لیے اساتذہ کی جانب سے ایک روزہ اردو میلے کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ آفیسر یادگیر ناگ رتنا نے کہا کہ یادگیر کہ تمام اسکولوں کے ٹیچرس نے اچھی محنت کرکے یہ تمام ماڈل اور بچوں کو تعلیم اور معلومات سکھانے کے لیے جو پہلے کی ہے وہ قابل مبارکباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ''میں محکمہ تعلیمات اور عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے تمام ذمہ داران کو مبارکباد دیتی پیش کرتی ہوں۔''

اس موقع پر محمد بشیر احمد ، محمد علیم الدین ، قاضی احتشام الدین ، محمد وقار ، محمد مشتاق کے علاوہ مختلف سرکاری اردو اسکولوں کے ٹیچرس نے اس میلہ میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details