پٹنہ، سہسرام ور بہار شریف اور کچھ دیگر اضلاع میں تشدد کے واقعہ کو لے کر آج بہار قانون ساز اسمبلی میںحکمراں اور اپوزیشن کے اراکین نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے اسمبلی کی کارروائی 16 منٹ بعد ہی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی حکمراں اور اپوزیشن کے اراکین نے سہسرام اور نالندہ میں تشدد کے واقعات کو لے کر شور مچانا شروع کردیا۔
اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا کو بولنے کی اجازت دی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہار میں رام نومی کے جلوس کے دوران سہسرام، بہار شریف، مظفر پور اور بھاگلپور میں انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعات پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ جب تعزیہ نکلتا ہے تو پتھراو نہیں ہوتا ہے لیکن رام نومی کے جلوس پر پتھراو کیا جاتا ہے اور پولس انتظامیہ اسے روکنے کی کوشش نہیں کرتی ہے۔