صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 184372 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ اس دوران 82339 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 1،2336036 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔
ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1365704 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1027 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 172085 ہوگئی ہے ۔