سوشل ورک شعبہ نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل)، اے ایم یو کے تعاون سے حال ہی میں کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقاد کیا تھا، جس میں یوپی ایس آر ایل ایم، لکھنؤ کے سینئر عہدیداروں نے ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کے طلبہ کا انتخاب کیا۔
یو پی ایس آر ایل ایم کے پروجیکٹوں کے لئے منتخب کیے گیے طلبہ۔
1۔ محمد شعیب
2۔ شہید احمد
3۔ دانش زیاں
4۔ ہرند کمار سنگھ
5۔ شیر شاہ
6۔ اسد خان
7۔ شرمین آصف لاری
8۔ محمد فراز صدیقی
9۔ غلام ربانی
10۔ نور جہاں
11۔ خورشید عالم قریشی۔
یوپی ایس آر ایل ایم کی ٹیم نے پروگرام کی ضروریات سے ہم آہنگ اے ایم یو کے طلبہ کی صلاحی، ذہانت اور قابلیت کی تعریف کی۔
پروفیسر نسیم احمد خان، صدر شعبہ سوشل ورک نے حکومت کے باوقار یو پی ایس آر ایل ایم پروگرام کے لئے منتخب ہونے پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شعبہ کا دورہ کرنے اور طلبہ کے انتخاب کے لئے یو پی ایس آر ایل ایم کے سینئر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے طلبہ کی رہنمائی کیلئے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
سعد حمید، ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر (جنرل) نے حکومت اتر پردیش کے باوقار فلیگ شپ پروگرام میں اے ایم یو سے نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کرنے اور انہیں موقع فراہم کرنے کے لئے یو پی ایس آر ایل ایم کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اشتراک و تعاون کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:
شعبہ کے پلیسمینٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر اور ڈاکٹر محمد عارف خان نے منتخب ہونے والے طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پلیسمینٹ مہم کیلئے صدر شعبہ، یو پی ایس آر ایل ایم کے اہلکاروں اور ڈی پی او (جنرل) کا شکریہ ادا کیا۔