اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Global Investor Summit ملک کی ترقی کے انجن کا کردار ادا کرنے کےلیے یوپی تیار ہے، یوگی - یوپی گلوبل انوسٹر سمٹ

تین روزہ یوپی گلوبل انوسٹر سمٹ(یو پی جی آئی ایس) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم کے ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم' کے منتر کو عملی جامہ پہنا کر اترپردیش نے جو کوششیں کی ہیں، اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اس سرمایہ کاری کے مہاکمبھ کے ذریعہ سے اترپردیش کو 32 لاکھ 92ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

ملک کی ترقی کے انجن کا کردار ادا کرنے کو یوپی تیار، یوگی
ملک کی ترقی کے انجن کا کردار ادا کرنے کو یوپی تیار، یوگی

By

Published : Feb 10, 2023, 4:30 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے طور پر 'نئے ہندوستان کا نیا اترپردیش'ملک کے گروتھ انجن کے بڑے کردار نبھانے کو تیار ہے۔ تین روزہ یوپی گلوبل انوسٹر سمٹ(یو پی جی آئی ایس) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم کے ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم' کے منتر کو عملی جامہ پہنا کر اترپردیش نے جو کوششیں کی ہیں، اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اس سرمایہ کاری کے مہاکمبھ کے ذریعہ سے اترپردیش کو 32 لاکھ 92ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی، رئیل اسٹیٹ، ایجوکیشن ، سیاحت، الکٹرانک گاڑی مینوفیکچرنگ، ہاوسنگ، فوڈ پروسیسنگ جیسے متعدد سیکٹروں میں اب تک ہوئے 18645ایم او یو کے ذریعہ ہونے جارہی یہ سرمایہ کاری ریاست میں 92لاکھ 50ہزار سے زیادہ نوکری و روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے والا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر نظم ونسق اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والی سیکٹورل پالیسیوں کے ذریعہ سے اترپردیش نے اپنے آپ کو صنعتی فروغ کے مطابق بنایا ہے۔ سرمایہ کاروں کی سہولیت کے لئے ایم او یو پر دستخط کرنے اور ان کے نفاد کی نگرانی کے لئے 'نویش سارتھی' آن لائن نظام ہے۔ ساتھ ہی ایک آن لائن انسینٹی منیجمنٹ اور 'کسٹمر ریلیشن شپ منجمنٹ پورٹل'نویش ساتھی بھی مفید ثابت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reliance to invest Rs 75,000 cr in UP مکیش امبانی نے اترپردیش میں 75 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

یوگی نے کہا کہ انوسٹر سمٹ سے پہلے اترپردیش کے وزراء کے گروپ نے 16ممالک کے 21شہروں میں روڈ شو کئے۔ ساتھ ہی ملک کے نو بڑے شہروں میں بھی روڈ شو کئے گئے۔ اس میں ہمیں بیرون ملک تعینات ہندوستانی مشنوں، سفیروں،کمشنروں، کارباری و صنعتی اداروں کا بھی تعاون ملا۔ان سبھی کے مثبت تعاون سے اترپردیش کی ایک ٹریلین معیشت کا ہدف کامیاب ہوگا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details