علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر محمد سلمان امتیاز Aormer President of Aligarh Muslim University Students Union Salman Imtiazکو کانگریس پارٹی نے اترپردیس اسمبلی انتخابات Assembly Election میں اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
UP Assembly Election 2021: اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز کانگریس امیدوار نامزد - علی گڑھ کے رہائشی سلمان امتیاز کانگریس پارٹی کے امیدوار
کانگریس پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے، Congress Releases List of Candidates کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سلمان امتیاز کا نام بھی شامل ہے، سلمان امتیاز کا نام کانگریس پارٹی امیدواروں کی فہرست میں آنے سے اوپر کوٹ علاقے کے لوگ کافی خوش ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے سلمان امتیاز اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مسلم اکثریت علاقوں کے مسائل کو دور کریں گے۔
اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز کانگریس امیدوار نامزد
اگر سماج وادی پارٹی سے ظفر عالم کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تو سلمان امتیاز کو انتخابات ظفر عالم کے خلاف لڑنا ہوگا۔ ظفر عالم لنک لاک (LINK LOCK) کے مالک ہیں، اس سے قبل بھی وہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ جہاں ایک جانب سلمان امتیاز کو تعلیم یافتہ اور نوجوان رہنما ہونے پر لوگ پسند کر رہے ہیں، تو وہیں ظفر عالم کا نام اور سیاسی کیریئر کو دیکھ کر ظفر عالم کی جیت اسمبلی انتخابات میں طے پارہے ہیں۔
TAGGED:
UP Assembly Election 2022