پریاگ راج: راجوپال قتل کے اہل گواہ امیش پال کے قتل کے بعد بعد سرخیوں میں آئے شہ زور لیڈر عتیق احمد کے کنبے کے ہر اس رکن پر پولیس نے انعام کا اعلان کررکھا ہے جو جیل کی چہار دیواری کے باہر کھلے میں سانس لے رہا ہے۔ ایم پی/ایم ایل اے خصوصی کورٹ نے منگل کو عتیق کو عمرقید اور ایک لاکھ روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عتیق پر الگ الگ تھانوں میں 100سے زیادہ مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔ جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد 17سال کے عتیق پر سب سے پہلے1979 میں محمد غلا کے قتل کا معاملہ خلدآباد تھانے میں درج ہوا تھا۔ اس کے بعد اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
عتیق احمد دھیرے دھیرے گناہوں کا بے تاج بادشاہ بن گیا۔ اس نے اپنا ایک مضبوط گروہ بنا لیا دعوی کے مطابق اس کا نام آئی ایس۔227گینگ ہے۔ اس گروہ سے متعدد جرائم پیشہ افراد وابستہ ہوگئے۔ گروہ کے لوگوں کا پیشہ زمین پر قبضہ کرنا، قتل، لوٹ،ڈکیتی اور پھروتی سے دولت حاصل کرنا تھا۔عتیق نے لامحدود دولت حاصل کرنے کے بعد سیاست کے لئے زمین تیار کرنا شروع کیا۔
سال 1989 میں اس نے پریاگ راج کے مغربی سیٹ سے آزاد امیدوار کی حیثت سے الیکشن لڑ کر اپنے حریف چاند بابو کو شکست سے دو چار کیا۔ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دوران عتیق اور چاند بابا کے درمیان کئی گینگ وار ہوئے۔ کچھ مہینے کے بعد دن دہاڑے چاند بابا کا قتل ہوگیا اور پورے پوروانچل میں اس کی بادشاہت وائم ہوگئی۔ عتیق کے راستے میں جو بھی روڑا بننے کی کوشش کیا اسے راستے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد عتیق نے ایس پی، اپنا دل کے ٹکٹ سے قسمت آزمائی کی اور جیت کر پانچ بار ایم ایل اے و ایک بار پارلیمنٹ تک پہنچ گیا۔ سال 2002 میں اپنی پرانی الہ آباد مغربی سیٹ سے پانچویں بار ایم ایل اے منتخب ہوا۔ سال 2004 کے لوک سبھ اانتخابات میں پریاگ راج کی مغربی سیٹ کے ایم ایل اے عتیق پھول پور لوک سبھا سیٹ سے ایم پی بن گئے۔
شہر مغربی سیٹ خالی ہوگئی۔ پھر عتیق اپنے چھوٹے بھائی اشرف کو وہاں سے ایم ایل اے بنانا چاہتے تھے۔ ضمنی انتخاب کی تاریخ آگئی، راجو پال، جو عتیق کے خاص تھے، نے بھی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ٹکٹ پر میدان میں اترنے کا اعلان کیا۔ راجو پال نے اشرف کو شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی راجو پال عتیق کا دشمن بن گیا۔ راجو پال کا قتل 25 جنوری 2005 کو ہوا تھا۔ اس کے ساتھ بیٹھے راجو پال اور سندیپ یادو اور دیوی لال کی بھی اس حملے میں موت ہو گئی۔ جس میں عتیق اور اس کے بھائی اشرف سمیت کئی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پوجا پال کے کزن امیش پال، جو راجو پال قتل کیس کے آخری گواہ رہے پوجا پال کے چچا زاد بھائی امیش پال کا بھی 24 فروری 2023 کو 18 سال بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ امیش پال کی بیوی جیا پال نے عتیق احمد، بیوی شائستہ پروین، بیٹوں اور بھائی اشرف کے خلاف 25 فروری کو دھومن گنج پولیس اسٹیشن میں نامزد مقدمہ درج کرایا ہے۔