اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت کا غلط نقشہ دکھانے پر یوپی پولیس نے ٹویٹر انڈیا کے سربراہ پر کیس درج کیا - جرنگ دل کے ایک عہدیدار کی شکایت پر ٹویٹر پر کیس

بجرنگ دل کے ایک عہدیدار کی شکایت پر یوپی پولیس نے ٹویٹر انڈیا کے دو اعلی عہدیداروں منیجنگ ڈائریکٹر اور نیوز پارٹنرشپ کی سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھارت کا غلط نقشہ پیش کرنے پر ایف آئی آر درج کیا ہے۔

UP Police files FIR against Twitter officials over distorted India map
بھارت کا غلط نقشہ دکھانے پر یوپی پولیس نے ٹویٹر انڈیا کے سربراہ پر کیس درج کیا

By

Published : Jun 29, 2021, 12:52 PM IST

بھارت کا غلط نقشہ پیش کرنے پر ٹویٹر انڈیا کے دو سینئر عہدیدار منیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری اور نیوز پارٹنرشپ کی سربراہ امرتا ترپاٹھی کے خلاف یوپی کے بلند شہر میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اس مہینے میں یوپی میں منیش مہیشوری کے خلاف یہ دوسری ایف آئی آر ہے۔

اترپردیش کے بلندشہر ضلع میں بجرنگ دل کے ایک عہدیدار کی شکایت کی بنیاد پر پیر کی شام کو کھرجہ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

دنیا کے نقشے میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر کو بھارت کے نقشے کے باہر دکھایا گیا تھا جس پر پیر کے روز متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر احتجاج کیا تھا۔ پیر کی شام کو ہی ٹویٹر نے غلط نقشے کو ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Twitter India Wrong Map: ٹویٹر نے اپنی ویب سائٹ سے بھارت کا غلط نقشہ ہٹا دیا

بجرنگ دل کے مغربی اترپردیش کے کنوینر پروین بھٹی نے شکایت میں کہا کہ 'لداخ اور جموں و کشمیر کو دنیا کے نقشہ میں بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ اس اقدام سے مجھ سمیت تمام بھارتیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔'

ٹویٹر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری اور نیوز پارٹنرشپ کی سربراہ امرتا ترپاٹھی کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 502 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر نے جموں و کشمیر، لداخ کو الگ ملک کے طور پیش کیا

انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 74 (غلط مقصد کے لیے اشاعت) کے تحت بھی اس معاملے میں الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پیر کے روز لوگوں نے ٹویٹر ویب سائٹ کے کیریئر سیکشن میں ٹویپ لائف کے عنوان سے شائع ہونے والے غلط نقشہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس سے قبل ٹویٹر نے لیہہ کو چین کا حصہ دکھایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details