اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi Arrest: پرینکا گاندھی سیتا پور میں گرفتار

کانگریس پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر امن و امان کو بگاڑنے سمیت متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیتا پور پولیس نے جس جگہ انہیں گزشتہ 28 گھنٹے سے حراست میں رکھا تھا۔ اسی جگہ کو عارضی جیل میں تبدیل کرکے گرفتار کیا ہے۔

priyanka gandhi
پرینکا گاندھی

By

Published : Oct 5, 2021, 3:31 PM IST

لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے خونریز واقعے کے بعد پرینکا گاندھی لکھنؤ سے لکھیم پور دورے پر نکلی تھیں۔ اسی دوران پولیس نے راستے میں کئی بار روکا اس کے باوجود پرینکا گاندھی لکھیم پور کے قریب پہنچ گئی تھیں۔ پولیس نے تقریباً 28 گھنٹے تک حراست میں رکھا، لیکن اب متعدد دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کر گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نریندر مودی کو لکھنؤ دورے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے سوال پوچھا تھا کہ کیا ایسے وزیر کے بیٹے کو جس نے کسانوں کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کو وزارت کے عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق ہے۔ اگر ہے تو عوام کو وجہ بتائیے۔

انہوں نے متعدد سخت سوال پوچھے تھے۔ اس کے بعد ٹوئٹر پر بھی سرگرم نظر آئیں اور ٹوئٹ پر بھی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے امن و امان کو خراب ہونے کے حوالے سے متعدد دفعات میں ایف آئی آر درج کر گرفتار کرلیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ لکھیم پور میں کسانوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ہی جاؤں گی۔ چاہے جو ہوجائے۔

ریاستی دفتر لکھنؤ سے اطلاع ملی تھی کی دو بج کر 30 منٹ پر چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ پریس کانفرنس کریں گے تاہم ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ کے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہیں پر وہ احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ سے وہ بذریعہ زوم میڈیا کو خطاب کریں گے اور موجودہ حالات پر بات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details