اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Vania Shaikh Suicide Case وانیہ شیخ خود کشی معاملے میں ریاستی اقلیتی کمیشن نے نوٹس جاری کیا

میرٹھ میں بی ڈی ایس کی طالبہ وانیا شیخ کی خودکشی معاملے میں اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے از خود نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ Vania Shaikh Suicide Case

وانیہ شیخ خود کشی معاملے میں ریاستی اقلیتی کمیشن نے نوٹس جاری کیا
وانیہ شیخ خود کشی معاملے میں ریاستی اقلیتی کمیشن نے نوٹس جاری کیا

By

Published : Oct 25, 2022, 8:53 PM IST

میرٹھ:اترپردیش کے شہر میرٹھ میں بی ڈی ایس کی طالبہ وانیا شیخ کی خودکشی معاملے میں اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے نوٹس جاری کر کے پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ یوپی اقلیتی کمیشن نے نوٹس میں لکھا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا ہے کی سبھارتی یونیورسٹی کی بی ڈی ایس کی طالبہ وانیا شیخ نے یونیورسٹی کی لائبریری کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔Vania Shaikh Suicide Case

وانیہ شیخ خود کشی معاملے میں ریاستی اقلیتی کمیشن نے نوٹس جاری کیا

اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے ساتھی کے ذریعے چھیڑ چھاڑ اور تھپڑ مارنے سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے صدر کے ذریعے مذکورہ بالا واقعے کا از خود نوٹس لیا گیا ہے اور 2 نومبر 10:30 پر مقامی افسر اور پولیس اہلکار کمیشن میں حاضر ہو کر اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں ملزم کے خلاف کن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Vaniya Shaikh suicide case وانیا شیخ خودکشی معاملہ، اہلخانہ کا وزیراعلی و وزیراعظم سے انصاف دلوانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ وانیا شیخ کے خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ایک طرف جہاں ان کے اہل خانہ وزیراعلی سے انصاف کی گہار لگا رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی ملزم کے خلاف مہم جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details