اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ بھی حالات کے پیش نظر طلبا و طالبات تک نئی تکنیکی انداز تک میں پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار نے کہا کہ بورڈ جلد ہی ایک اپلیکیشن لانچ کرے گا جس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سبھی تفصیلات و مواد موجود ہوں گے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے آن لائن تعلیم کو فروغ ملا ہے مگر سہولت کی کمی سے کچھ طلبا و طالبات تعلیم سے محروم بھی رہے۔ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ ایک ایسا اپلیکشن لانچ کریں جس پر پر نصاب کی سبھی کتابیں موجود ہوں۔