اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

UP Madarsa Board Guideline: یوپی مدرسہ بورڈ نے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے نے ایک سرکلر جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ بیشتر اساتذہ اور طلباء انتخابات میں مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کثیر تعداد میں درخواست موصول نہیں ہو پائیں ہیں، اسی کے پیش نظر فام بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ UP Madarsa Education Board Extended Date to Fulfill the Form

یوپی مدرسہ بورڈ نے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی
یوپی مدرسہ بورڈ نے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی

By

Published : Mar 3, 2022, 1:06 PM IST

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو نے سکنڈری (منشی مولوی) سینئر سیکنڈری( عالم ) کامل اور فاضل کے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ اب تک فارم بھرنے کی آخری تاریخ 2 مارچ تھی تاہم مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے نے ایک سرکولر جاری کر کے فارم کی فیس جمع کرنے کی اخری تاریخ 5مارچ جبکہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 8 مارچ متعین کی گئی ہے۔ UP Madarsa Board Guideline

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے نے ایک سرکلر جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ بیشتر اساتذہ اور طلباء انتخابات میں مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کثیر تعداد میں درخواست موصول نہیں ہو پائیں ہیں، اسی کے پیش نظر فام بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل جنوری ماہ میں مدرسہ بورڈ نے فارم بھرنے کی تمام تر ہدایات اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی تھی۔ جس میں جانکاری دی گئی تھی کہ کس طرح آن لائن فارم بھرے جائیں گے اور اس کی فیس کیا ہوگی نیز کیا دستاویزات مطلوب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:۔لکھنؤ: یوپی مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

مدرسہ بورڈ کے اس اقدام سے ریاست کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے درمیان خوشی کی لہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مدرسہ بورڈ کے اس اقدام سے سینکڑوں طلبا و طالبات فارم بھر سکیں گے، جو تاریخ کے ختم ہونے سے نہیں بھر سکے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details