لکھنؤ: دس جون کو نماز جمعہ کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کر کے نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد اترپردیش حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے مکانات کو منہدم کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے اتر پردیش حکومت بلڈوزر، انہدام اور بدنیتی پر مبنی جارحانہ کارروائی کرکے احتجاج کو کچلنے اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔ عدالت مکانات کو منہدم کرکے پورے خاندان کو نشانہ بنانے کے اقدام کا نوٹس لے۔ UP Government targeting particular community says mayawati
Mayawati on UP Government: اترپردیش حکومت مخصوص طبقے کو نشانہ بنارہی ہے، مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش حکومت کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے بلڈوزر، انہدام اور بدنیتی پر مبنی جارحانہ کارروائی کرکے احتجاج کو کچلنے اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ Mayawati criticized up govt on prophet remarks
مایاوتی نے کہا کہ مسئلے کی جڑ نُپور شرما اور نوین جندل ہیں جن کی وجہ سے ملک کی عزت و آبرو متاثر ہوئی اور تشدد پھوٹ پڑا۔ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہ کرکے قانون کی حکمرانی کا مذاق کیوں اڑا رہی ہے؟ دونوں ملزمان کو ابھی تک جیل نہ بھیجنا انتہائی متعصبانہ اور افسوس ناک ہے۔ ان کی فوری گرفتاری ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے بلڈوزر تخریبی کارروائیوں میں نہ صرف معصوم خاندان کچلے جا رہے ہیں بلکہ بے گناہوں کے گھر بھی گرائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پی ایم آواس یوجنا کے گھر کو گرانے پر بھی کافی بحث ہوئی تھی اتنی زیادتی کیوں؟
مزید پڑھیں:۔ Protest Against Nupur Sharma: پریاگ راج اور سہارنپور میں شدید احتجاج، لاٹھی چارج اور پتھراؤ