اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی انتخابات: پرینکا نے جاری کیا خاتون منشور - मेरी प्यारी बहनों, आपका हर दिन संघर्ष से भरा हो

پرینکا گاندھی وڈرا نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ منشور شئیر کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت بننے پر ریزرویشن کے تجاویز کے مطابق خواتین کو سرکاری نوکری میں 40 فیصدی ریزرویشن، سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت، آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کو ہر ماہ دس ہزار روپے اعزازیہ، ہرسال تین مفت سلنڈر دئیے جائیں گے۔

یوپی انتخابات: پرینکا نے جاری کیا 'خاتون منشور'
یوپی انتخابات: پرینکا نے جاری کیا 'خاتون منشور'

By

Published : Nov 1, 2021, 10:42 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 4:57 PM IST

خاتون ووٹروں کے بھروسے اترپردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم کو دھار دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی پارٹی کی جنرل سکریٹری و ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو خواتین کے لئے علیحدہ منشور جاری کرتے ہوئے وعدوں کی جھڑی لگا دی ہے۔

پرینکا نے جاری کیا 'خاتون منشور'

پرینکا گاندھی وڈرا نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ منشور شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت بننے پر ریزرویشن کے تجاویز کے مطابق خواتین کو سرکاری نوکری میں 40 فیصدی ریزرویشن، سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت، آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کو ہر ماہ دس ہزار روپے اعزازیہ، ہرسال تین مفت سلنڈر دئیے جائیں گے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا' میری معزز بہنوں ! آپ کا ہر دن جدوجہد سے بھرا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس کو سمجھتے ہوئے آپ کے لیے الگ سے ایک خاتون منشور تیار کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی حکومت بننے پر سالانہ بھرے ہوئے 3سلنڈر مفت دئیے جائیں گے۔ ریاست کی سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت یاترا، اور آنگن واڑی کی میری بہنوں کو فی ماہ 10ہزار روپئے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو انتظامیہ نے طلبہ کے مطالبات نا مانے تو ہوگا احتجاجی دھرنا



کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ 'نئے سرکاری عہدوں پر ریزرویشن کے تجاویز کے مطابق 40 فیصدی عہدوں پر خواتین کی تقرری ہوگی۔ ایک ہزار روپے فی ماہ 'وردھا۔ ودھوا'پنش، اترپردیش کی سرزمین کے ہیروز کے نام پر پوری ریاست میں 75 کالجز کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کل اسمبلی سیٹوں سے میں سے 40 فیصدی ٹکٹ خواتین کو دینے اور طالبات کو اسمارٹ فون اور اسکوٹی دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 6, 2021, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details