ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں آج یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعلی کا حلف لیں گے، ان کی حلف برداری تقریب آج شام چار بجے اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت پچاس ہزار سے زیادہ مہمان شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کو شاندار بنانے کیلئے بی جے پی اور انتظامیہ نے مکمل طاقت لگا دی ہے۔ پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ کوئی مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر عہدیدار موجود رہیں گے۔ Yogi Adityanath's Swearing In Ceremony Today
Yogi Adityanath Oath Ceremony: یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب آج - لکھنو میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب منعقد
یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو دوسری میعاد کے لئے اترپردیش میں تشکیل حکومت کا دعوی پیش کیا اور آج بروز جمعہ کو ایک شاندار تقریب میں وزیراعلی کے طور پر حلف لیں، اس حلف برداری تقریب میں وزیراعظم سمیت بی جے پی کے کئی سینئر رہنما موجود رہیں گے۔ Yogi Adityanath's Swearing In Ceremony Today
اس خاص موقع پر لکھنو کو خاص طور پر سجایا گیا ہے۔ ترنگے کی روشنی سے سجے چوک چوراہے، دکانوں پر بھگوا رنگ سے لہراتے جھنڈے، وزیراعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے بڑے بڑے کٹ آوٹ اور پھولوں سے سجے منجدر، بی جے پی کثیر اکثریت کی حکومت کی تصدیق کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ اجودھیا، وارانسی، متھرا سمیت دیگر اضلاع میں بھی یہی نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لکھنو کے تمام مندروں میں جمعہ کی صبح وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے خصوصی پوجا کی گئی، ساتھ ہی بزنس بورڈ نے حلف کے بعد مٹھائی تقسیم کرنے کا انتظام کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔CM Yogi Exclusive Interview: یوپی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت