لکھنؤ: اترپردیش حکومت آج ایوان میں اپنی دوسری میعاد کا پہلا مکمل بجٹ پیش کرے گی۔ سال 2022-23 کے لیے اس مکمل بجٹ کا حجم تقریباً 6.10 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا اندازہ ہے۔ یوگی حکومت کی پہلی میعاد کا آخری بجٹ 5,50,270.78 کروڑ روپے تھا۔ یوگی حکومت 2.0 اس پہلے بجٹ کے ذریعے انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرتی نظر آئے گی۔ یوگی حکومت کے وزیر خزانہ سریش کھنہ مسلسل چھٹی بار ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ سریش کھنہ کے مطابق یہ بجٹ پیپر لیس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جامع بجٹ بھی ہوگا، جس میں ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کو ترجیح دی گئی ہے اور یہ یوپی کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہوگا۔ Yogi 2.0 govt to introduce Uttar Pradesh Budget 2022-23 Today
UP Budget 2022: یوگی حکومت آج اسمبلی میں اپنا بجٹ پیش کرے گی - اترپردیش حکومت کا پہلا مکمل بجٹ
یوگی حکومت کے وزیر خزانہ سریش کھنہ مسلسل چھٹی بار ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ سریش کھنہ کے مطابق یہ بجٹ پیپر لیس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جامع بجٹ بھی ہوگا، جس میں ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔ UP budget for 2022-23 will be introduced today
مزید پڑھیں:۔ UP Vidhan Sabha Budget Session: یوپی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج دوسرا دن
قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کی وجہ سے ریاستی حکومت انتخابات سے قبل مکمل بجٹ پیش نہیں کر سکی۔ گزشتہ سال دسمبر میں چار ماہ کے لیے ووٹ آن اکاؤنٹ ایوان میں پیش کیا گیا تھا تاکہ ضروری اخراجات کا بندوبست کیا جاسکے۔ جس کے بعد اب جمعرات کو مکمل بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اس بجٹ میں ریاستی حکومت کے ریزولیوشن لیٹر کا سب سے اہم اعلان اور کسانوں کو آبپاشی کے لیے مفت بجلی فراہم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔