سہارنپور: ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے یوپی اے ٹی ایس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم ملزمان کو خفیہ مقام پر لے جا کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق اے ٹی ایس نے سہارنپور سے عاص محمد اور ہریدوار کے محمد حارث کو سہارنپور سے حراست میں لیا ہے۔ اس حوالے سے کوئی مقامی اہلکار کچھ بتانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ATS Arrested Two Suspects
UP ATS Arrests Two Suspects سہارنپور میں دو مشتبہ افراد گرفتار - اے ٹی ایس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
اترپردیش اے ٹی ایس کی ٹیم نے سہارنپور میں تلاشی مہم کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پر عسکری تنظیموں سے وابسطہ ہونے کا الزام ہے۔ فی الحال اس سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ UP ATS Detain Two Suspects
مزید پڑھیں:۔ ATS Arrested Eight Suspects اترپردیش اے ٹی ایس نے دہشت گردی کے الزام میں آٹھ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا
واضح رہے کہ دیوبند کے اے ٹی ایس کمانڈ سینٹر میں تعینات اے ٹی ایس کی ٹیم سہارنپور میں مشتبہ سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ خفیہ ایجنسیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر اے ٹی ایس نے سہارنپور سے عسکری تنظیموں سے وابستہ ہونے کے الزام میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ عاص محمد نام کا نوجوان سہارنپور کا رہنے والا ہے، جبکہ محمد حارث ضلع ہریدوار کے ایک گاؤں کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوپی اے ٹی ایس نے سہارنپور سمیت مختلف اضلاع سے آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ حکام سے موصولہ اطلاع کے مطابق اے ٹی ایس کی مختلف ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سہارنپور سے محمد علیم، محمد مختار، کامل اور لقمان، ہریدوار سے علی نور اور مدثر، دیوبند سے کامل، شاملی سے شہزاد اور نوازش اور جھارکھنڈ سے لقمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کو انتہا پسند نظریات کی طرف راغب کرتے تھے۔