لکھنؤ/سہارنپور: اترپردیش اے ٹی ایس نے پیر کو ریاست کے مختلف اضلاع سے آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ مشتبہ افراد کو ہریدوار، میرٹھ اور نیپال کی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر ٹرر فنڈنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اترپردیش اے ٹی ایس نے تفتیش کے دوران ان کے پاس سے کئی مشکوک دستاویزات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ ان کا تعلق بنگلہ دیشی تنظیم جماعت المجاہدین سے ہے۔ATS Arrested Eight Suspects
حکام سے موصولہ اطلاع کے مطابق اے ٹی ایس کی مختلف ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سہارنپور سے محمد علیم، محمد مختار، کامل اور لقمان، ہریدوار سے علی نور اور مدثر، دیوبند سے کامل، شاملی سے شہزاد اور نوازش اور جھارکھنڈ سے لقمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کو انتہا پسند نظریات کی طرف راغب کرتے تھے۔