لکھنؤ:اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے اتوار کو حبیب الاسلام نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان، گرفتار شدہ نوجوان محمد ندیم کے رابطہ میں تھا اور اس نے محمد ندیم کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بنایا تھا۔ جمعہ کو ضلع سہارنپور سے گرفتار کیے گئے محمد ندیم سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر کانپور کی فیلڈ یونٹ نے حبیب الاسلام عرف سیف اللہ کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے دعوے کے مطابق حبیب الاسلام نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ ندیم کو جانتا ہے۔
UP ATS Arrested A Suspected Youth اترپردیش اے ٹی ایس نے ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کیا - حبیب الاسلام گرفتار
اترپردیش اے ٹی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار شدہ نوجوان محمد ندیم کے دوست حبیب الاسلام عرف سیف اللہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ مذکورہ نوجوان پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ATS Arrested A Suspected
ایک ترجمان کے مطابق حبیب اللہ ورچول آئی ڈی بنانے میں ماہر ہے اور اس نے ندیم سمیت تقریباً 50 لوگوں کی آئی ڈیز بنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حبیب اللہ متعدد ورچول آئی ڈیز کے ذریعہ گروپ کے دیگر اراکین سے رابطے میں تھا اور اس نے گروپ کے دیگر اراکین کو بھی ورچول آئی ڈیز فراہم کیے تھے۔ اے ٹی ایس کے دعوے کے مطابق ان گروپس میں متشدد ویڈیوز بھیجے جاتے ہیں۔ حبیب اللہ دوسروں کو یہ ویڈیوز بھیج کر انہیں ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے اکساتا تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو اے ٹی ایس نے سہارنپور سے محمد ندیم نامی نوجوان کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔