اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Agri Minister Tomar On Unseasonal Rains بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن فکر کرنے کی کوئی بات نہیں، تومر - وزیر اعظم کے کسان سمان سمیلن

زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ماضی میں غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی قہر پر کسی کا اختیار نہیں۔ کبھی کم بارش کی وجہ سے اور کبھی زیادہ بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ مرکزی حکومت ریاستی ڈیزاسٹر فنڈ میں رقم کا 75 فیصد حصہ دیتی ہے۔Agri Minister Tomar On Unseansonal Rains

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 15, 2022, 4:57 PM IST

نئی دہلی: زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے ہفتہ کو کہا کہ ماضی میں غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔Agri Minister Tomar On Unseansonal Rains

وزیر اعظم کے کسان سمان سمیلن کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے، جس کا سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ دیا جائے گا۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی قہر پر کسی کا اختیار نہیں۔ کبھی کم بارش کی وجہ سے اور کبھی زیادہ بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ مرکزی حکومت ریاستی ڈیزاسٹر فنڈ میں رقم کا 75 فیصد حصہ دیتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details