اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

UN Meeting: اقوام متحدہ کا آج افغانستان سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج افغانستان میں جاری صورتحال سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس طلب کرے گی۔ یہ اجلاس سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین پر مشتمل ہوگا۔

UNSC
UNSC

By

Published : Aug 16, 2021, 11:10 AM IST

Updated : Aug 16, 2021, 12:01 PM IST

روسی وزارت خارجہ کے اہلکار ضمیر کابلوف نے میڈیا ایجنسیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس منصوبہ بند تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے روس اور چند دیگر ممالک کو اپنے سیکورٹی مشن کو انجام دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا اور تصدیق کی ہے کہ وہ کابل میں اپنا سفارت خانہ نہیں خالی کریں گے۔

اس اجلاس کو منعقد کرنے کے لیے یورپی ممالک ایسٹونیا اور ناروے نے درخواست دی تھی جو آج بھارتی وقت کے مطابق شام تقریبا 7 بجے سے شروع ہوگا۔

سلامتی کونسل سے منسلک سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کونسل کے ممبران سے مختصر خطاب کریں گے اور انھیں افغانستان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان واقعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں جاری نامساعد حالات کے دوران لاکھوں لوگوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خوف سے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Taliban: 'بیس سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا'

واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر اپنے ملک سے باہر جانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے عہدہ پر برقرار رہتے تو طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 60 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقصان پہنچاتے اور خونریزی شروع ہوجاتی اس لیے ملک کو خونریزی سے بچانے کے لیے ملک کو چھوڑنا مناسب سمجھا۔

سابق صدر نے کہا کہ ‘وہ اب ایک نئے تاریخی امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، کیا وہ اپنے نام اور افغانستان کی عزت محفوظ کریں گے یا پھر وہ دیگر جگہوں اور نیٹ ورکس کو ترجیح دیں گے’۔ اب ان کا فرض ہے کہ وہ افغانستان کے لوگوں کی حفاظت کریں۔

Last Updated : Aug 16, 2021, 12:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details