اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Unnao Road Accident اناو میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

ضلع اناو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔road accident in unnao

اناو میں سڑک حادثہ
اناو میں سڑک حادثہ

By

Published : Jan 23, 2023, 9:13 AM IST

اناو میں سڑک حادثہ

اناؤ: ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ کانپور لکھنؤ ہائی وے کے کنارے کھڑے ماں اور بیٹی سمیت ایک نوجوان کو ایک تیز رفتار ڈمپر نے روند ڈالا۔ صرف یہیں نہیں ڈمپر نے نزدیک کھڑی ایک ماروتی کار کو بھی ٹکر مار دی۔ تصادم کے بعد ماروتی کار ڈمپر میں پھنس گئی اور ڈمپر کے ساتھ کچھ دور چلی گئی۔ ماروتی کار میں تین لوگ سفر کر رہے تھے۔ کار سوار وملیش تیواری اپنی بھانجی کا تلک چڑاھانے کانپور جا رہے تھے۔ اتنے بڑے حادثے کے بعد ہائی وے پر افراتفری کے ساتھ کہرام مچ گیا۔ اے ڈی ایم فائنانس اینڈ ریونیو نریندر سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ آس پاس موجود لوگوں اور چوراہے پر کھڑی پولیس نے اعلیٰ حکام کو واقعہ کی اطلاع دی۔ واقعہ کے بعد ایس پی سمیت کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔ ہائیڈرا کرین کی مدد سے ڈمپر کو ہٹانے کی کوشش شروع کی گئی تو ڈمپر کی زد میں آنے والے افراد کی لاشیں دیکھ کر آس پاس موجود لوگ مشتعل ہوگئے۔ لوگوں نے جام لگانے کی کوشش کی تو انکو روکنے کے لئے آئے پولس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔

اناؤ میں اتوار کی دیر رات کانپور-لکھنؤ ہائی وے پر تیز رفتاری کی تباہ کاریاں دیکھی گئیں۔ یہاں اچل گنج تھانہ علاقے کے تحت کانپور-لکھنؤ ہائی وے کے چوراہے پر ماں شکنتلا اور بیٹی شیوانی سڑک پار کر رہی تھیں۔ دونوں اپنے گھر جلیم کھیڑا جا رہی تھیں کہ لکھنؤ سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی۔ اتنا ہی نہیں ڈمپر نے قریب ہی کھڑے سائیکل سوار چھوٹے لال کو ٹکر مار دی اور سڑک کے کنارے کھڑی ماروتی کار کو بھی ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد ڈمپر ماروتی کو کچھ دور تک اپنے ساتھ گھسیٹتا رہا۔ ڈمپر ماروتی کے ساتھ کھائی میں جا گرا۔ آس پاس موجود لوگوں اور چوراہے پر تعینات پولیس نے اعلیٰ حکام کو واقعہ کی اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سدھارتھ شنکر مینا سمیت کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔ ہائیڈرا کرین کی مدد سے ڈمپر کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا تاکہ نیچے دبے افراد کو باہر نکالا جا سکے۔ ماں بیٹی شکنتلا اور شیوانی کی لاشیں سڑک پار کرتے ہوئے ڈمپر کے نیچے دبی ہوئی دیکھ کر لوگوں میں شدید غصہ آگیا۔ پولیس نے سب سے پہلے ماں بیٹی اور سائیکل سوار کی لاشیں نکال کر ضلع اسپتال بھیج دیا۔ اس کے بعد ڈمپر کے سامنے پھنسی ماروتی کار کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

مزید پڑھیں:۔Unnao Accident اناؤ میں سڑک حادثہ، چار لوگوں کی موت، بارہ افراد زخمی

گھنٹوں کی محنت کے بعد کار میں سوار تینوں افراد وملیش تیواری، ان کے بیٹے شیونک اور داماد پورن دکشت کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔ تینوں کو ضلع اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دیا۔ اچل گنج تھانہ علاقہ کے جھووا گاؤں کا رہنے والا وملیش اپنی بھانجی کو تلک چڑھانے کانپور جا رہا تھا۔ ان کے داماد پورن دکشت جو کہ اجگین تھانہ علاقہ کے نواب گنج قصبہ کا رہنے والا تھا، کار میں ان کے ساتھ موجود تھا۔ اس حادثہ کی وجہ سے مشتعل لوگوں نے ہائی وے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور جام لگانے کی کوشش کی۔ لوگوں کو منانے کے لیے گئے پولیس اہلکاروں کو لوگوں نے زدوکوب کیا۔ ہاتھا پائی میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اس دوران شاہراہ کے دونوں اطراف کئی کلومیٹر تک جام رہا۔ کسی طرح کچھ محنت کے بعد پولیس نے جام کھولا اور ٹریفک کو بحال کرایا۔ اس کے بعد ڈی ایم اپوروا دوبے، اے ڈی ایم نریندر سنگھ کے ساتھ ساتھ انتظامی افسران بھی جائے حادثہ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details