نئی دہلی: علمی اور تحقیقی میدانوں میں اشتراکات کو فروغ دینے کے لیے برسٹل یونیورسٹی، برطانیہ کے ایک وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر منی شاہ جی تھامس، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے پروفیسر ایان بونڈ،ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ، برسٹل یونیورسٹی،برطانیہ کی سربراہی والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ University of Bristol UK Delegation Visits JMI
پروفیسر تھامس نے مندوبین کے سامنے ایک پرزینٹیشن دیا جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تحقیقی کارناموں کا جائزہ پیش کیا اس کے بعد برسٹل یونیورسٹی،برطانیہ کی تحقیقی کاوشوں کو بھی ایک دوسرے پرزینٹیشن میں دکھایاگیا۔ مذاکرے کا اصل مقصد زلزلے سے متعلق انجینئرنگ کا کام، مواد، پائے داری اور ماحولیات اور مواصلات وغیرہ جیسے اجتماعی میدانوں کی نشان دہی تھی، جن میں دونوں ادارے تحقیقی امور میں ایک دوسرے کی مدد کرسکیں۔
پروفیسر چارل پال، فیکلٹی آف انٹرنیشنل ڈائریکٹر،فیکلٹی آف سائنس، برسٹل یونیورسٹی، برطانیہ جو کہ وفد کے ایک رکن بھی ہیں۔ انہوں نے شعبہ ماحولیات سائنس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے منعقدہ پروگرام میں 'میٹریلس کیمسٹری اگینسٹ کلائمیٹ چینج۔ یوزنگ کیمسٹری فار گڈ' کے موضوع پر ایک خطبہ پیش کیا۔ جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبہ جات وفیکلٹیز کے صدور، طلبا اور رسرچ اسکالرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔