ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے ماہم علاقے میں موجود 'دی پان اسٹوری' نام کی دکان ملک بھر میں مقبول ہے۔ مقبولیت کی وجہ اسے چلانے والے نوشاد شیخ ہیں، جنہوں نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر کے ملٹی نیشنل کمنپی کی ملازمت چھوڈ کر اپنے ہاتھوں سے پان کے پروڈکٹ بھارتی بازار میں پیش کیا۔ اس پان کی قیمت 50 روپے سے لیکر 1 لاکھ تک ہے۔ Unique Paan Shop
آف لائن بازار میں اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد نوشاد نے اب آن لائن تجارت کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ نوشاد پان کے 10 پروڈکٹ بھارتی بازاز میں آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔ بھارت کی بڑی آن لائن شاپنگ سائٹس امیزان فلپکارٹ سمیت دوسری کئی سائٹس پر 'دی پان اسٹوری' کے 10 سے زائد پروڈکٹ فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نوشاد نے کہا کہ اگر بازار میں اپنی الگ شناخت قائم کرنی ہے تو ہمیں کچھ الگ کرنا ہوگا اور یہی منفرد انداز ہی لوگوں کو راغب کرتا ہے۔ Unique Shop of MBA Paanwala