ایودھیا: ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں نکچھید یادو نامی ایک 65 سالہ بزرگ نے 23 سالہ لڑکی سے دوسری شادی کی جب کہ لڑکی کی یہ پہلی شادی ہے۔ یہی نہیں شادی کی خاص بات یہ ہے کہ دولہا نے اپنی چھ بیٹیوں کی شادی کے بعد خود شادی کی۔ دولہا ایودھیا کے پڑوسی ضلع بارہ بنکی کا رہنے والا ہے۔ اس انوکھی شادی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
بارہ بنکی کے ایک 65 سالہ رہائشی نے بیوی کی موت کے بعد اپنی تنہا زندگی سے پریشان ہو کر یہ قدم اٹھایا۔ خاص بات یہ ہے کہ جس بوڑھے شخص کی شادی ہوئی ہے اس کی چھ بیٹیاں ہیں اور اس نے تمام بیٹیوں کی شادی کردی ہے۔ اس کے بعد اس نے محسوس کیا کہ عمر کے اس مرحلے میں انہیں ایک ساتھی اور سہارے کی ضرورت ہے۔ اس کی شادی گھر والوں اور رشتہ داروں کی رضامندی سے ہوئی ہے۔ یہی نہیں اس شادی میں باراتی اور دولہا نے ڈی جے کی دھن پر زبردست رقص کیا۔ گاؤں کے لوگوں اور رشتہ داروں نے ویدک منتروں کے درمیان منعقدہ اس شادی کے پروگرام میں دولہا اور دلہن کو آشیرواد دیا۔