جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب کہتے ہیں کہ دور حاضر میں کئی گھریلو معاملات ایسے ہیں جن کے لئے مسلمانوں کو صحیح راہ نہیں مل پاتی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے وہ پولیس تھانوں یا دوسرے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹتے رہتے ہیں باوجود اس کے ان کے پریشانیوں کا حل نکالنے میں حکومتی حکام ناکام رہتے ہیں۔
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جن افسران یا حکام کے پاس مسلم عوام اپنے مسائل کا حل نکالنے کے لئے جاتی وہ شرعی قوانین سے نابلد رہتے ہیں۔ اسلیے اب اس ادارے کو تشکیل کے بعد امید کی جاتی ہے کہ مسلمانوں کے گھریلو معاملات کا حل یہاں باآسانی نکلالا جاسکتا ہے۔
اس ادارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ مفتیان، عالم دین اور مذہبی رہنماؤں کی مدد لیے جائیگی۔