لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں واقع اسلامک سینٹر آف انڈیا میں غریب، ضرورت مند، بے گھر اور بے سہارا افراد کے لیے منفرد انداز کا مال کھولا گیا ہے جہاں پر نئے اور پرانے گرم کپڑے باآسانی مفت دستیاب ہیں۔ اس کا نام آدم مال رکھا گیا ہے جہاں پر انسانی ہمدردی کے ناطے بے سہارا و ضرورت مند افراد کو ضرورت کے کپڑے دیے جاتے ہیں۔ یہاں پر نہ صرف عیدگاہ علاقے کے افراد بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی ضرورت مند بلاتفریق مذہب و ملت اپنی ضرورت کے اعتبار سے گرم کپڑے لے جارہے ہیں۔ Unique Adam Mall where you can get clothes for free in lucknow
Unique Mall in Lucknow لکھنو کا منفرد آدم مال جہاں پر مفت میں کپڑے ملتے ہیں - اسلامک سینٹر آف انڈیا
اترپردیش میں موسم سرما میں غریب، ضرورت مند، بے گھر اور بے سہارا افراد کے لیے سردی قہر بن کر ٹوٹ رہی ہے۔ ایسے میں لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں واقع اسلامک سینٹر آف انڈیا خدمت خلق کے لیے سرگرم ہے اور ضرورت مندوں، بے سہارا اور بے گھر لوگوں کی منفرد انداز میں مدد کر رہا ہے۔ Unique Mmall In Lucknow
اس موقعے پر اسلامک سینٹر آف انڈیا کے منتظم مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ یہ آدم مال انسانی ضرورت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کھولا گیا ہے اور اسی نام سے ایک کچن بھی کھولا گیا ہے جہاں پورے سال غریب، ضرورت مند اور بھوکے افراد کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر غریبوں کو پورے احترام کے ساتھ کھانا کھلایا جاتا ہے اور روزانہ شام کے وقت ہزاروں کی تعداد میں غریب افراد جمع ہوتے ہیں جس میں سبھی مذاہب کے لوگ ہوتے ہیں اور شکم شیر ہوکر کھانا کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے مقصد سے اس طرح کے منصوبے بنائے گئے ہیں اور مستقبل میں امید ہے کہ اس سے بہتر منصوبہ بنا کر ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:۔بریلی میں غریبوں کے درمیان تقسیم کیے گئے گرم کپڑے
ضرورت مندوں نے بھی اسلامک سینٹر آف انڈیا انڈیا کے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد انسانی زندگی کو بچانا ہے۔ وہیں ضرورتمند نسیمہ نے کہا کہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی بھی مرد نہیں ہے شوہر کا انتقال ہو گیا، سردی آتے ہی گرم کپڑے کی ضرورت محسوس ہوئی تو آدم مال چلی آئی۔اسکے علاوہ مستحق محمد فہیم نے بتایا کہ روزانہ مزدوری کرنے والے افراد کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ اپنی ضرورت کے گرم کپڑے خرید سکے لہذا اسلامی سینٹر آف انڈیا سے ضرورت کا گرم کپڑا مل جاتا ہے، انہوں نے اس قدم کی ستائش کی ہے۔