نئی دہلی: زرعی قانون کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کرنے والی کسان تنظیموں کے 32 اراکین پر مشتمل کمیٹی کی حکومت کے ساتھ اعلی سطحی بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب کے کسان رہنماؤں سے بات کی اور مسٹر یوگیندر یادو کو اس میٹنگ میں شامل نہ کرنے کی اپیل کی۔ اس پر کسان تنظیموں نے بات چیت کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مسٹر یادو کو جب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے خود میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔
میٹنگ میں شامل ہونے سے پہلے مشترکہ کسان محاذ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت کے ساتھ بات چیت تبھی ممکن ہوپائے گی جب ان کے ساتھ یوگیندر یادو، حنان مولا، شیو کمار ککا جی اور گرنام سنگھ چودونی کو میٹنگ میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔