اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی وزرا نےسمندری طوفان’ یاس‘پرتیاریوں کےسلسلےمیں تبادلہ خیال کیا - ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ آہستہ آہستہ شمال۔ مغرب کی سمت بڑھنے اور اس کے بہت شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے اور 26 مئی کی صبح تک شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کے قریب شمال مغربی خلیج بنگال پہنچنے کا امکان ہے۔

مرکزی وزرا نےسمندری طوفان’ یاس‘پرتیاریوں کےسلسلےمیں تبادلہ خیال کیا
مرکزی وزرا نےسمندری طوفان’ یاس‘پرتیاریوں کےسلسلےمیں تبادلہ خیال کیا

By

Published : May 24, 2021, 11:55 PM IST

ریلوے، کامرس و صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر دھرمیندر پردھان اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر منسکھ منڈوایا کے ساتھ پیرکےروز سمندری طوفان ’ یاس‘ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں محکمہ موسمیات (این ڈی ایم اے)، جہاز رانی،ریلویز اور مختلف ریاستی حکومتوں کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔ یہ میٹنگ وزیراعظم کی پہل کے نتیجے میں بلائی گئی تھی جو کہ سمندری طوفان توکتے کے لئے تیاری کی جانچ کرنے کے لئے اس ماہ 16 مئی کو کی گئی تھی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ آہستہ آہستہ شمال۔ مغرب کی سمت بڑھنے اور اس کے بہت شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے اور 26 مئی کی صبح تک شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کے قریب شمال مغربی خلیج بنگال پہنچنے کا امکان ہے۔

26 مئی کی شام تک اس کے بہت شدید سمندری طوفان کے طور پر پارا دیپ اور ساگر جرائر کے درمیان شمالی اڈیشہ، مغربی بنگال ساحلوں کو پار کرنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر پہلے ہی کی جاچکی ہیں۔ تمام ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور وہ بچاؤ اور راحت کا کام کرنے کے لئے تال میل کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ متعلقہ محکموں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ تیاری سے متعلق میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں۔ ماہی گیروں کی تمام کشتیاں ساحل پر لائی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details